Apr ۲۷, ۲۰۲۲ ۲۰:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران و عراق میں کوئی جدائی نہیں ڈال سکتا: صدر ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ عراق کی نئی پارلیمنٹ ایران و عراق کے درمیان یکجہتی اور سماجی و اقتصادی ترقی میں موثر کردار ادا کر سکتی ہے۔

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے صدر ایران سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر رئیسی نے ایران اور عراق کے دیرینہ تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملک ہمہ گیر تعلقات کے فروغ کے لئے پر عزم ہیں اور کوئی بھی عامل تہران و بغداد کے گہرے دوستانہ تعلقات کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

صدر ایران نے ایرانی و عراقی پارلیمنٹ کے درمیان مطلوبہ سطح کے اشتراک عمل پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ عراقی پارلیمنٹ علاقے اور پڑوسی ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اس سلسلے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔

اس ملاقات میں عراقی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد الحلبوسی نے بھی دونوں ملکوں کی حکومتوں اور دونوں قوموں کے دوستانہ رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں نے مشکل دور دیکھا ہے اور دونوں ممالک باہمی تعاون کو بڑھا کر اپنی قوموں کے لئے مختلف اور بہتر مستقبل رقم کر سکتے ہیں۔

ٹیگس