اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی مذمت کرتے ہیں: رہبر انقلاب اسلامی
رہبر انقلاب اسلامی نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی مذمت کی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عالمی یوم القدس کے موقع پر ٹیلی ویژن سے اپنے براہ راست خطاب میں مسلمانوں ، فلسطینی عوام خاص طور سے فلسطینی نوجوانوں پر درود و سلام بھیجنے کے بعد فرمایا کہ ایرانی عوام جس بھر پور انداز میں آج اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکلے اس سے استقامتی محاذ اور فلسطینی عوام کو بڑا حوصلہ ملا ۔
آپ نے فرمایا کہ مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کی سرگرمیوں اور فلسطین میں جو صورتحال بنی ہے اس سے دکھائی دیتا ہے کہ فلسطین کے حوالے سے جو شرمناک اور سازشی سمجھوتے ہوئے تھے وہ سب ختم ہو چکے ہیں ۔
آپ فلسطین کے عوام اور 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں رہنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ مزاحمتی پیکر کا اہم جزو ہیں اور آپ ثابت قدم رہیں ۔ آپ نے فرمایا کہ ایرانی عوام فلسطین کا حامی ہے اور ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ بعض عرب حکومتوں نے امریکہ سے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو حل کرنے میں جلدی کریں جو غداری کے مترادف ہے اور انہوں نے سادگی کا مظاہرہ کیا اس لئے کہ ایک نابینا شخص کسی دوسرے نابینا شخص کوراستہ نہیں دکھا سکتا۔
رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کی مزید تفصیلات تھوڑی دیر بعد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔