بلغاریہ اوپن ورلڈکپ میں ایران نے سترہ تمغے جیت لیئے
ایران کی سواتا ٹیم نے بلغاریہ اوپن ورلڈ کپ میں سونے، چاندی اور کانسی کے سترہ تمغے جیت لیے۔
سواتا ایک روایتی فرانسیسی باکسنگ کھیل ہے جسے "فرانسیسی باکسنگ"، "فرانسیسی کک باکسنگ" یا "فرانسیسی فٹ فائٹنگ" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس مارشل آرٹ میں ہاتھوں اور پیروں کو حملے کے لئے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہےاس کھیل کو پیرس اور فرانس میں اسٹریٹ فائٹنگ کے ایک طرز کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جو انیسویں صدی کے شروع میں وجود میں آیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق بلغاریہ اوپن ورلڈ کپ میں فرانس، اٹلی، ایران، آذربائیجان، ترکی، ازبکستان، صربیہ، کیمرون سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ کھیل کے اختتام پر اسلامی جمہوریہ ایران کے کھلاڑیوں نے سونے کے چھے، چاندی کے نو اور کانسی کے دو میڈل حاصل کئے۔ اختتامی تقریب میں ایرانی کھلاڑی ساحل خراسان زاد، گولڈ میڈل جیتنے کے ساتھ ہی بہترین فائٹر کے عنوان سے منتخب ہونے میں بھی کامیاب رہے اور انہیں انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے کپ بھی دیا گیا۔