صدر رئیسی کے طرز عمل سے خوش ہوا کویت
کویت کے امیر کا کہنا ہے کہ صدر سید ابراہیم رئیسی کے نئے طرز عمل سے خوشی ہے۔
امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے صدر مملکت ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی سے ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ ہم آپ کے دور میں ایران کے نئے طرز عمل سے بہت خوش ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر ایران نے سید ابراہیم رئیسی نے منگل کی شام امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح سے ٹیلیفونی گفتگو میں انہیں اور ان کے ملک کے عوام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور کہا میں امید کرتا ہوں کہ خدا وند متعال ہمسایہ اور دوست ملک کویت کے عوام اور تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی برکتیں نصیب فرمائے۔ صدر ایران کا کہنا تھا کہ ایسے مواقع پر مسلمانوں کے دلوں میں نزدیکی، اسلامی ممالک کے درمیان ہم آہنگی میں اضافہ کا سبب بنے گی۔
تہران میں امیر کویت کے ساتھ ملاقات کی امید کا اظہار کرتے ہوئے صدر سید ابراہیم رئیسی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے حکام کی نقل و حرکت میں اضافہ دو طرفہ تعاون کی سطح کو بڑھانے کے لیے موجودہ صلاحیت کو مزید فعال کر سکتا ہے۔
صدر ایران سید رئیسی نے علاقائی سازشوں کے بارے میں کویت کے موقف کو شعوری طور پر بیان کرتے ہوئے ماضی میں ایران اور کویت کے درمیان اچھے تعلقات کو یاد کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ایران اور کویت کے تعلقات کو دو پرانے دوست کی حیثیت سے اپنی حقیقی صلاحیتوں کی طرف لوٹنا چاہیے۔
امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے بھی اس ٹیلیفونک گفتگو میں صدر مملکت اور ایران کے عوام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایران کے نئے طرز عمل سے ہمیں خوشی ہے۔
امیر کویت نے صدر ایران سید رئیسی کی میزبانی کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے حکام بالخصوص ایران اور کویت کے اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان ملاقاتیں، باہمی مفاد، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی توسیع اور سلامتی کے لیے مشترکہ کوششوں کو تقویت دینے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔