May ۰۷, ۲۰۲۲ ۲۱:۲۲ Asia/Tehran
  • ایرانی والیبال ٹیم، ڈیفلمپک کی ٹاپ ایٹ ٹیموں میں شامل

ایران کی بیچ والیبال ٹیم اپنی تیسری فتح کے بعد، ڈیفلمپک میں شامل ٹاپ ایٹ ٹیموں میں شامل ہوگئی ہے۔

ڈیفلمپک میں شریک ایران کی قومی والیبال ٹیم نے اپنے تیسرے گروپ میچ میں جاپان کو صفر کے مقابلے میں دو سیٹ سے شکست دے دی۔ ایران کی ٹیم نے پہلے سیٹ میں اکیس، تیرہ اور دوسرے سیٹ میں اکیس انیس سے فتح حاصل کی۔

 ڈیفلمپک میں شریک ایران کی بیچ والیبال ٹیم اس سے پہلے جرمنی اور اسٹونیا کی ٹیموں کو شکست دے چکی ہے۔

دوسری جانب ڈیفلمپک میں شریک ایران کی فٹبال ٹیم نے بھی برازیل کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا ہے۔ یہ واحد گول ایرانی کھلاڑی عبدالمہدی ہاموری نے کھیل کے بتیسویں منٹ میں کیا۔

ایران کی ڈیف فٹبال ٹیم اپنے چوتھے میچ میں اتوار کے روز کیمرون کے خلاف میدان میں اترے گی۔

یکم مئی سے برازیل میں جاری ڈیفلمپک میں ایرانی کھلاڑیوں کا ایک سو چالیس رکنی دستہ مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے جن میں فٹبال، لمبی دوڑ، تیر اندازی، کراٹے، اور تائیکوانڈو جیسے کھیل شامل ہیں۔

 

ٹیگس