May ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۲ Asia/Tehran
  • ریسلنگ کے عالمی مقابلوں میں ایران کے تین تمغے

ترکی میں جاری ریسلنگ کے عالمی مقابلوں کے آخری دن ایرانی پہلوانوں نے سونے کے دو اور کانسی کا ایک تمغہ حاصل کیا ہے۔

ہمارے نمائند کے مطابق وکٹری کپ ریسلنگ چمپین شپ میں شریک ایرانی پہلوانوں پیام احمدی اور حمید رضا کشت کار نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر سونے کے تمغے حاصل کیے ہیں۔
ایک اور ایرانی پہلوان مہدی بزی نے اپنے ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
ایران کے محمدرضا غلامی، ابوالفضل دادمرز، ابوالفضل میر شکار اور مصطفی زارعی اپنے حریفوں سے شکست کھانے کے بعد میدان سے باہر ہوگئے۔
ایران کے علی احمدی وفا اور محمد کمالی آج شام فائنل میں اپنے حریفوں کا مقابلہ کریں گے۔

ٹیگس