May ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  •  ایرانی کھلاڑیوں کا طفل کش اسرائیلی کھلاڑیوں سے مقابلے سے انکار لائق تحسین ہے

ایران کے قومی نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی کھلاڑیوں کا طفل کش اسرائیلی حکومت کے کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلے سے انکار لائق تحسین ہے۔

سوسال کے بہترین ایرانی کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پیمان جبلی کا کہنا تھا کہ ہمارے قابل فخر کھلاڑیوں کے لیے کھیل میں ہارجیت سے زیادہ ، اخلاقی قدروں کی سربلندی اور بہادری کا مظاہرہ زیادہ اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ دسیوں سال بعد بھی غلام رضا تختی جیسے پہلوانوں پر فخر کرتی ہے، کیونکہ کھیل کے میدان میں ان کی ہار نے اخلاق اور جوانمردی کے میدان میں بہت بڑی جیت رقم کی تھی۔

ڈاکٹر پیمان جبلی نے کہا کہ ایرانی کھلاڑیوں کے ہاں، ہار جیت کا مفہوم اخلاق، جرات مندی اور مظلوم کی حمایت پر استوار ہے۔

 واضح رہے کہ پچھلے سوسال کے بہترین ایرانی کھلاڑیوں کے انتخاب کی تقریب بدھ کی رات تہران میں منعقد ہوئی جس میں ایران کے قومی نشریاتی ادارے کے سربراہ کے علاوہ وزیر کھیل، المپک کمیٹی کے صدر اور پیرا المپک اور ایلڈرز اسپورٹس کمیٹی کے سربراہ نے بھی شرکت کی۔

ٹیگس