ترکی میں منعقدہ مقابلوں میں ایرانی طالبہ کو پہلی پوزیشن
May ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
ایران کے صوبہ چہارمحال وبختیاری سے تعلق رکھنے والی طالبہ نے ترکی میں روبوٹکس اور مکینکس کے عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سیدہ یسنا حسینی وردنجانی، ایران کے صوبہ چھارمحال و بختیاری کی پہلی ایسی طالب علم ہیں جنہوں نے روبوٹیکس اور میکینکس میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ ترکی میں ہونے والے ان مقابلوں میں فرانس، چین، جاپان ، جرمنی، امریکہ، برازیل، اٹلی اور ہالینڈ سمیت دنیا کی دس ٹیموں نے حصہ لیا۔ چہارمحال وبختیاری میں چودہ سے سولہ سال کی عمر کے سو طلباء و طالبات، مکینکس، الیکٹرانکس اور روبوٹک پروگرامنگ کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔