May ۲۲, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران کے صدر کا دورۂ عمان، مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر ہوگی گفتگو

سید ابراہیم رئیسی پیر کے روز اپنے اعلی سطحی وفد کے ساتھ عمان کا دورہ کریں گے۔

صدر ایران سلطنت عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعید کی باضابطہ دعوت پر پیر کے روز اس ملک کا دورہ کریں گے۔

ایران کے صدر سفارتکاری کا تسلسل اور اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ  دینے کے لیے عمان کے سلطان "ہیثم بن طارق آل سعید" کی سرکاری دعوت پر 23 مئی بروز پیر مسقط کے لیے روانہ ہوں گے۔

العلم کے محل میں ایک باضابطہ ملاقات، عمان کے سلطان کے ساتھ دو طرفہ ملاقات، متعدد تعاون کی دستاویزات پر دستخط، مقیم ایرانیوں کے علاوہ عمانی تاجروں اور اقتصادی کارکنوں سے ملاقات ایرانی صدر کے دورے عمان کے پروگرام میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، 50 ایرانی اقتصادی کارکنوں اور تاجروں نے گزشتہ ہفتے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی مضبوطی کے لئے عمان کا دورہ کیا تھا۔

 سلطنت عمان میں تعینات ایرانی سفیر علی نجفی نے ہفتہ کے روز کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ عمان دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نے صدر رئیسی کے اس دورے کے پروگراموں اور مقاصد کی وضاحت کی اور ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مختلف شعبوں میں بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات اچھی ہمسائیگی اور مشترکہ تاریخی، ثقافتی تعلقات کے اصولوں پر مبنی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کوئی مسئلہ یا رکاوٹ موجود نہیں ہے۔

علی نجفی نے مزید کہا کہ اقتصادی میدان میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی بڑی صلاحیتیں موجود ہیں اور اس میدان میں دونوں ممالک کے تعلقات مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہیں اور اس نقطہ نظر سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو تقویت ملے گی۔

ٹیگس