دہشت گردانہ حملے میں پاسبان حرم شہید
May ۲۲, ۲۰۲۲ ۲۰:۳۰ Asia/Tehran
تہران میں ایک دہشت گردانہ حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی سے وابستہ ایک پاسبان حرم شہید ہوگیا۔
سپاہ نیوز کے مطابق اتوار کی شام ، تہران کی مجاہدین اسلام نامی سڑک پر ایک دہشت گردانہ حملے میں، پاسبان حرم، کرنل صیاد خدائی شہید ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق اس دہشت گردانہ حملے میں عالمی سامراج سے وابستہ انقلاب مخالف دہشت گرد عناصر ملوث ہیں۔ اس حملے میں ملوث دہشت گردوں کا پتہ لگا کے کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ضروری اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں ۔