پاسبان حرم کرنل صیاد خدائی کے خون کا انتقام حتمی ہے: صدر ایران
اتوار کی شام مشرقی تہران میں پاسبان حرم "کرنل صیاد خدائی" کو انقلاب مخالف دہشت گردوں اور عالمی استکبار سے وابستہ عناصر نے نشانہ بنایا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے آج پیر کے روز دورہ عمان کے موقع پر روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاسبان حرم کرنل صیاد خدائی کی شہادت پر ان کے اہلخانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید صیادی کے خون کا انتقام حتمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلا شبہ تحقیقات کے بعد واضح ہو جائیگا کہ اس قسم کے بزدلانہ حملے میں عالمی استکبار کا ہاتھ ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی IRGC کے شعبہ تعلقات عامہ بیان میں پاسبان حرم کی شہادت پر ان کے اہل خانہ کو مبارکباد اور تعزیت پیش کرتے ہوئے تاکید کی گئی ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت اور ان کی گرفتاری کے لئے اقدامات انجام دیئے جا رہے ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ کے بیان میں انقلاب مخالف دہشت گردوں کے مجرمانہ اقدام اور عالمی استکبار سے متعلق عناصر کی کارروائی میں قابل فخر پاسبان حرم میں سے ایک کی شہادت کی خبر دی اور کہا کہ اتوار کی شام مشرقی تہران میں پاسبان حرم "کرنل صیاد خدائی" کو انقلاب مخالف دہشت گردوں اور عالمی استکبار سے وابستہ عناصر نے نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ اتوار کی شام تہران کے مقامی وقت کے مطابق تقریبا شام چار بجے شہید حسن صیاد خدائی کو مجاہدین اسلام اسٹریٹ پر واقع غلامیان گلی میں انکے گھر کے سامنے شہید کر دیا گیا۔