May ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran

صدر ایران سید ابراہیم رئیسی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچ گئے ہیں۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق صدر ایران جو آج صبح عمان کے لئے روانہ ہوئے تھے، دارالحکومت مسقط پہچن گئے ہیں۔ یہ دورہ عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعید کی دعوت پر انجام پایا ہےجنہوں نے مسقط پہنچنے پر صدر ایران کا پرتپاک استقبال کیا۔

مسقط پہنچنے پر عمان کے حاکم سلطان ہیثم نے صدر ایران کا استقبال کیا
صدر ایران اور سلطانِ عمان محو گفتگو

اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے مابین سیاسی و اقتصادی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

صدر ایران کے استقبال کے لئے خصوصی دستہ

روانگی سے قبل سید ابراہیم رئیسی نے تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ نیک اور وسیع تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی میں خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران عمان سے سیاحت، توانائی اور طبی شعبوں میں اہم معاہدے انجام پائیں گے۔

 

تفصیلی خبر کا انتظار کیجیئے...

ٹیگس