May ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۳:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران، مسلح افواج کے سربراہ نے ڈرون کے خفیہ مرکز کا معائنہ کیا

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل باقری نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈرون سے مخصوص ایک خفیہ مرکز کا معائنہ کیا۔

سحر نیوز/ایران: میجر جنرل باقری نے ایران کی ڈرون پاور کے حامل خفیہ مرکز کا معائنہ کیا جس کے دوران انہوں نے اس شعبے میں مسلح افواج کی جدید ترین توانائیوں اور قومی سطح پر تیار ہونے والے انواع واقسام کے جدیدترین ڈرون طیاروں کا جائزہ لیا۔

زمین کی گہرائی میں بنے ایرانی ڈرون کے اس خفیہ مرکز کے آپریشنل ہو جانے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران خطے کی ممتاز ڈرون پاور میں تبدیل ہو چکا ہے۔

ٹیگس