یوریشیا اقتصادی یونین اور ایران کے درمیان آزاد انہ تجارت کے فروغ کی حمایت
May ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
روسی صدر نے کہا ہے کہ انکا ملک، یوریشیا اقتصادی یونین اور ایران کے درمیان آزاد انہ تجارت کے معاہدے کو مزید توسیع دینے کی حمایت کرتا ہے۔
یوریشیا اقتصادی یونین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روس کےصدر ولادیمیر پوتین کا کہنا تھا کہ اس معاہدے نے یوریشیا اور ایران کے درمیان تجارتی لین دین میں قابل ذکر اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ، گزشتہ سال کے اختتام تک یوریشیا کے تجارتی لین دین کے حجم میں تہتر فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جس کی مجموعی مالیت پانچ ارب ڈالر کے برابر ہے۔
یوریشیا اقتصادی یونین کے اجلاس میں، سن دوہزار پچیس تک باہمی ترقی کے روڈ میپ پر عملددرآمد اور ایران سمیت اس تنظیم کے تمام رکن ملکوں کے درمیان مکمل آزاد تجارت کے نئے سمجھوتے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔