Jun ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۲:۳۸ Asia/Tehran
  • تین جزائر ہمارے تھے اور رہیں گے: ایران

ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر تین ایرانی جزائر کے بارے میں خلیج فارس تعاون کونسل کے غیرذمہ دارانہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں ملک کی ابدی جاگیر قرار دیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں اس بات پر زور دیا کہ خلیج فارس میں واقع ایران کے تین جزائر تمب کوچک، تمب بزرگ اور ابوموسیٰ مملکتِ ایران کے ابدی اجزا ہیں جو ایرانی عوام کے چشم و چراغ ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ سرزمین ایران کا ایک بالشت حصہ مکمل مملکت کے مترادف ہے۔

چند روز قبل خلیج فارس تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا تھا جس کے اختتامی بیان میں ایران کے ایٹمی و میزائل پروگراموں کے علاوہ اسکے تین جزائر کے سلسلے میں کچھ تکراری اور بے بنیاد دعووں کا اعادہ کیا گیا تھا۔

ٹیگس