Jun ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • وینزویلا کے صدر کی اہلیہ کی ایرانی خواتین سے ملاقات

اس ملاقات کے دوران جو نائب ایرانی صدر برائے خواتین اور خاندانی امور انسیہ خزعلی کی شرکت سے سعد آباد کمپلیکس میں ہوئی ایرانی خواتین کے علاوہ وینزویلا کے صدر کی اہلیہ کے ساتھ متعدد خواتین نے بھی خطاب کیا۔

سحر نیوز/ایران: ارنا رپورٹ کے مطابق، وینزویلا کے صدر کی اہلیہ "سیلیا فلورس" Cilia Flores نے ایرانی نائب صدر برائے خواتین اور خاندانی امور "انسیہ خزعلی" سیاسی اور سماجی امور کی سرگرم ایرانی خواتین سے ملاقات اور گفتگو کی۔

وینزویلا کے صدر کی خاتون اول مختلف شعبوں میں سرگرم متعدد ایرانی خواتین کی موجودگی میں ان کے خیالات سنتے ہوئے ان خواتین کی سرگرمیوں سے آگاہ  ہوئیں۔

اس موقع پر سیلیا فلورس نے ایران میں رہنے اور ایرانی خواتین کی صلاحیتوں سے آشنا ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امریکی پابندیوں اور دباؤ کے خلاف وینزویلا کے عوام کی مزاحمت کا ذکر کیا اور مزاحمت کو ہی قیام اور ترقی کا واحد راستہ قرار دیا۔

در ایں اثنا انسیہ خزعلی نے  انقلاب اسلامی کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مزاحمت کی قیمت سمجھوتہ اور ہتھیار ڈالنے سے کم ہے۔ انہوں نے وینزویلا کے عوام بالخصوص اس ملک کی  جدوجہد کو سراہا۔

انہوں نے جنگ کے مختلف ادوار اور اسی طرح فوجی، سیاسی، اقتصادی شعبوں میں ایرانی خواتین کی کارکردگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے خواتین کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

 ملاقات کے اختتام پر فریقوں نے مذاکرات جاری رکھنے اور دونوں ممالک کے درمیان آپریشنل اقدامات کے لیے مفاہمت کی یادداشت گی تیاری پر بھی اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ وینیزویلا کے صدر اپنی اہلیہ اور ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ جمعہ کے روز تہران پہنچے۔

ٹیگس