Jun ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  • شہید قاسم سلیمانی سے متعلق کولمیبا کے صدر کے بیان پر مغربی میڈیا میں ہلچل اور واویلا

کولمبیا کے نو منتخب صدر کا کہنا ہے کہ قاسم سلیمانی عراق میں داعش کے فاشیسٹ بانیوں پر غلبے کے معمار تھے اور امریکہ نے ان کی جدوجہد کا جواب انھیں قتل کر کے دیا۔

کولمبیا کے صدر نے یہ بات شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی خبر سامنے آنے کے بعد اپنے ٹوئٹ میں کہی تھی ۔

کولمبیا میں اتوار کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں اس ملک کے بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے گستاوو پیترو صدر منتخب ہوگئے ہیں جس پر مغربی میڈیا میں واویلا مچا ہوا ہے اور ان کے سابقہ بیانات پھر سے توجہ کا مرکز بن گئے ہیں ۔

کولمبیا کے نو منتخب صدر گستاوو پیترو نے تین جنوری دوہزار بیس کو ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ سلیمانی عراق میں داعش کے فاشیسٹ بانیوں پر غلبے کے معمار تھے جنھوں نے کردوں اور عرب شامیوں کے ساتھ مل کر ڈیموکریسی کے سب سے بڑے دشمن کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی ۔

کولمبیا کے نو منتخب صدر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی نے داعش کو شکست دی لیکن امریکہ نے ان کی اجرت انھیں قتل کر کے دی۔ امریکہ مشرق وسطی میں ہمیشہ بد سے بدتر کو مضبوط بناتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں نے تین جنوری دوہزار بیس کو ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی رضاکار فورس حشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابومہدی المہندس کو ان کے آٹھ ساتھیوں سمیت بغداد ایئرپورٹ کے قریب فضائی حملہ کر کے شہید کردیا تھا ۔ شہید جنرل قاسم سلیمانی عراقی حکام کی دعوت پر اس ملک کے سرکاری دورے پر گئے تھے۔

ٹیگس