Jul ۰۹, ۲۰۲۲ ۲۲:۴۲ Asia/Tehran
  • امریکہ نے ویزا نہیں دیا، ایران کی آرچری ٹیم ورلڈ گیمز میں شرکت سے محروم

امریکی رخنہ اندازی اور ویزا نہ دینے کی وجہ سے ایران کی قومی آرچری یا تیر کمان ٹیم ورلڈ گیمز میں شرکت سے محروم ہوگئی۔

تیرکمان ورلڈ فیڈریشن نے ورلڈ گیمز میں شرکت کے لیے ایران کے لیے دو کوٹے مختص کیے تھے اور گیسا بایب وردی اور رمضان بیابانی کو شرکت کی دعوت دی تھی۔ 
ایران کی تیرکمان فیڈریشن کے مطابق، امریکہ کی جانب سے ویزا نہ دینے کی وجہ سے ورلڈ گیمز میں ایرانی ٹیم کی شرکت کا امکان ختم ہو گیا ہے حالانکہ ویزے کے حصول کی تمام شرائط پوری کی جا چکی تھیں۔ 
تین روز قبل امریکہ نے ایران کی قومی کراٹے ٹیم کے ارکان کو بھی ویزہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔ 
امریکہ نے گزشتہ سال بھی ایران کی کشتی فڈریشن کے صدر اور ٹیم کے دیگر ارکان کو ویزہ دینے سے گریز کیا تھا۔

ٹیگس