Jul ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  • ایشین فری اسٹائل کشتی چیمپئن شپ ایران نے اپنے نام کر لی

ایشین فری اسٹائل کشتی چیمپئن شپ کا اختتام گزشتہ شب فاتح پہلوانوں اور ٹیموں کے اعلان کے ساتھ ہوا جس میں ایرانی پہلوانوں نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ایران کے پہلوانوں نے بحرین میں منعقدہ ایشین فری اسٹائل کشتی چیمپئن شپ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 سونے اور ایک چاندی کا تمغہ جیتنے کے ساتھ ہی 228 پوانٹس حاصل کرکے پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

ایرانی پہلوانوں نے اپنی مکمل مہارت کا جوہر دکھاتے ہوئے 8 سونے اور ایک چاندی کا تمغہ جیت کر کے 228 پوانٹس حاصل کئے اور دوسری ٹیم سے 43 پوانٹس کی فرق سے شاندار طریقے سے اس ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی ٹیم نے 185 پوانٹس اور قازقستان کی ٹیم نے بھی 148 پوانٹس حاصل کر کے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ان مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں آرمین حبییب زادہ نے 61 حسین محمد آقائی نے 70عرفان الہی نے 74 سبحان یاری نے 79 عارف رنجبر نے 86 مبین عظیمی نے 92 امیر علی آذر پیرا نے97 اور سالار حبیبی نے 125 کلوگرام کی کیٹیگیری میں 8 طلائی تمغے جیتے جبکہ رضا مومنی نے 57 کلوگرام کی کیٹیگیری میں ایک چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

ٹیگس