Jul ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۲:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران کی باسکٹ بال ٹیم کی عمدہ کارکردگی، ایشین کپ میں کامیابی سے اور نزدیک

 ایران کی قومی باسکٹ بال ٹیم نے ایشین کپ کے مقابلوں کے سلسلے میں جاپانی ٹیم کیخلاف کیھلے گئے میچ کو جیت کر اس ایونٹ کے اگلے دور کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی قومی باسکٹ بال ٹیم نے ایشین کپ کے تیسرے اور آخری مرحلے کے ایک میچ میں جاپان کو شکست دی۔ ایرانی کھلاڑیوں نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76-88 نتیحے کیساتھ  کامیابی حاصل کی۔

اس طرح ایران کی قومی باسکٹ بال ٹیم  نے تیسرے گروہ کی فاتح ٹیم کے طور پر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

واضح رہے کہ ایرانی قومی باسکٹ بال ٹیم نے اس سے پہلے شام اور قازقستان کی ٹیموں کو شکست دی تھی۔

انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہونے والے ایشین گیمز 2022 میں 16 ٹیمیں شریک ہیں۔

ٹیگس