Jul ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران و عراق کے درمیان بجلی کے سمجھوتے

ایران کے بجلی کے وزیر نے کہا ہے کہ عراق میں بجلی گھر بنانے اور پاور پلانٹ کے تحفظ کے بارے میں متعدد سمجھوتے طے پائے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے بجلی کے وزیر علی اکبر محرابیان نے فارس نیوز ایجنسی سے گفتگو میں ایران و عراق کے درمیان بجلی کے شعبے میں تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی گھر بنانے کی ٹیکنالوجی میں ایران خودکفیل ہے اور ایرانی کمپنیاں عراقی سرمایہ کاری سے ایک ہزار نو سو پچاس میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنا چکی ہیں جبکہ ایک ہزار سات سو میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبر پر کام جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران بجلی کی پیداوار میں مغربی ایشیا کا صف اول کا ملک ہے اور عراق میں بجلی گھر بنانے اور پاور پلانٹ کے تحفظ کے بارے میں متعدد سمجھوتے علاقے کی پائیدار ایرانی سفارتکاری کا نتیجہ ہیں ۔

ایران کے بجلی کے وزیر نے کہا کہ بین الاقوامی رپورٹوں کی بنیاد پر مغربی ایشیا کے ملکوں میں ایران بجلی کی پیداوار کی سب سے بڑی توانائی کا حامل ملک ہے۔

ٹیگس