Jul ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۳:۴۲ Asia/Tehran
  •  ارجنٹائن کے ناظم الامور ایرانی وزارت خارجہ میں طلب

ایران میں ارجنٹائن کے سفارتخانے میں تعینات عارضی ناظم الامور کو محکمہ خارجہ طلب میں کرکے ایرانی حکومت کی جانب سے ارجنٹائن کی حکومت کے اقدام پر شدید احتجاج کیا گیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق، ارجنٹائن میں وینزویلا کے کارگو طیارے کے پانچ ایرانی شہریوں کے باہر نکلنے پر پابندیاں لگانے کے بعد، وزارت خارجہ میں امریکی امور کے ڈائریکٹر نے تہران میں ارجنٹائن کے عارضی ناظم الامور کو محکمۂ خارجہ میں طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا۔

اس ملاقات میں ارجنٹائن کے جج کی جانب سے طیارے اور ایرانی شہریوں کی صورتحال کے بارے میں تحقیقات کے لیے الزامات کے بے بنیاد ہونے اور تحقیقات کے طویل عمل کے ناقابل قبول ہونے پر زور دیتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی گئی کہ وینزویلا کے طیارے اور ان کے ایرانی عملے کی سرگرمیاں، بین الاقوامی قانون اور ایوی ایشن کنونشنز کے فریم ورک کے اندر مکمل قانونی تھی اور اسی سلسلے میں ایرانی شہریوں پر کوئی الزام نہیں لگایا جا سکتا۔

اس سلسلے میں ایرانی حکومت اور ایرانی عملے کے اہل خانہ کی جانب سے سفری دستاویزات کی مسلسل ضبطی اور ان کے ملک سے باہر نکلنے پر پابندی جو کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ایک مثال ہے، کے حوالے سے سخت تشویش کا اظہار کیا گیا اور ان کے باہر نکلنے پر عائد پابندی کو فوری طور پر ہٹانے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کے دفتر کے سربراہ برائے امریکی امور نے صہیونی میڈیا کی بعض خبروں کی اشاعت اور ایرانی شہریوں سے صیہونیوں کی دشمنی کو ظاہر کرنے والے بعض بے بنیاد الزامات کا ذکر کرتے ہوئے ارجنٹائن کیجانب سے اس عمل کے تسلسل کی بابت خبردار کیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اپنے فرائض کے دائرے میں ایرانیوں کے بنیادی حقوق اور ان کی آزادی کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں، وہ ارجنٹائن کی حکومت سے درخواست کرتی ہے کہ وہ پابندیاں ہٹانے اور عملے کے پانچ ایرانی افراد کی فوری روانگی کے لیے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے۔

ٹیگس