Aug ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
  • ایرانی پیشرفت کا سفر جاری، خیام سیٹلائٹ کے مزید تین ورژن کی تیاری

ایران کی حکومت کے ترجمان نے خبر دی ہے کہ قومی سائنسدانوں کی شرکت سے خیام سیٹلائٹ کے مزید تین ورژن کی تیاری، حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہو گئی۔

ایسنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی حکومت کے ترجمان علی بہادری جہرمی نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ خیام سیٹلائٹ کو مستحکم بنانے کا عمل کامیابی سے کیا گیا جس کے بعد ایرانی سائنسدانوں کی شرکت سے خیام سیٹلائٹ کے مزید تین ورژن کی تیاری، حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایران نے کافی ترقی کی ہے اور ایرانی کمپنیاں، مختلف شعبوں میں خیام سیٹلائٹ کی معلومات اور تصاویر کا فائدہ اٹھائیں گی۔

واضح رہے کہ ایران روس کے تعاون سے مزید خیام سیٹیلائٹ کے ورژن ۲، ۳ اور ۴ بھی تیار کرے گا۔

مقامی سطح پر تیار ہونے والے سیٹلائٹ خیام کو منگل کی صبح دس بجکر بائیس منٹ پر قازقستان کے بایکونور خلائی اسٹیشن سے  خلا میں روانہ کیا گیا تھا جس نے طے شدہ مدار میں پہنچنے کے بعد سکنگل بھی ارسال کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

ٹیگس