Aug ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran
  • اسلامک سالیڈیرٹی گیمز؛ ایران کی کامیابیوں کا سفر جاری

اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں ایران کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔

ارنا نیوز کے مطابق ایرانی پہلوان علی اکبر یوسفی نے ایک سو تیس کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنے ترک حریف کو شکست دے کر سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ ان کھیلوں کی گریکو رومن کشتی میں ایران کا یہ تیسرا تمغہ ہے۔

ایک سو تیس کلوگرام کی کیٹیگری میں کل چھے پہلوان شامل تھے جنہیں تین تین افراد کے دو گروہ میں تقسیم کیا گیا تھا۔ فائنل راؤنڈ میں ایرانی پہلوان علی اکبر یوسفی نے ترک پہلوان عثمان ایلدریم کو تین دو سے شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کر دیا۔

اس سے قبل شیرزاد بہشتی ترسٹھ کلوگرام اور محمد رضا رستمی بہتر کلوگرام کی کیٹیگری میں ایران کے لئے گریکو رومن کشتی کے میدان میں سونے کے تمغے حاصل کر چکے ہیں۔

اُدھر ایران کی قومی سائکلنگ ٹیم بھی چار رنگ برنگے تمغے اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔ ایران کے مردوں اور خواتین کی سائکلنگ ٹیموں نے مجموعی طور پر چار تمغے حاصل کئے جن میں ایک سونے، دو چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ شامل ہے۔

خیال رہے کہ اسلامک سالیڈیرٹی گیمز کا پانچواں دور ان دنوں ترکیہ کے شہر قونیہ میں جاری ہے جس کا سلسلہ اٹھارہ اگست تک جاری رہے گا۔

ٹیگس