Aug ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۴ Asia/Tehran
  • اسلامی سولیڈیرٹی گیمز: ایرانی خواتین والی بال ٹیم نے جیتا سلور میڈل

اسلامی سولڈیرٹی گیمز میں ایرانی خواتین والی بال ٹیم کی بڑی کامیابی، سلور میڈل جیت کر 56سالہ طلسم توڑڈالا۔

ترکی میں ہونے والے اسلامی یکجہتی کھیلوں میں ایران کی خاتون والیبال ٹیم کا فائنل میں ترکی سے سخت مقابلہ ہوا جس میں وہ ترکی کو مغلوب کرنے میں ناکام رہی اور نتیجتاً چاندی کے تمغے کی حقدار قرار پائی۔

اس سے پہلے سیمی فائنل میں ایران نے آذربائیجان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

خواتین والیبال ٹیموں کا فائنل میچ ایران اور ترکی کے درمیان کھیلا گیا۔ ترکی کی ٹیم کو مقامی شائقین کی بھرپورحمایت حاصل تھی اور اس طرح سے انہوں نے تمام سیٹ کو اپنے نام کیا۔

پہلا سیٹ شروع ہوا، مقابلہ بہت سخت تھا لیکن ترکی کی ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ سیٹ 16 کے مقابلے میں 25 پوائنٹ کے ساتھ اپنے نام کر لیا۔

فائنل میں پہلی مرتبہ پہنچنے والی ایرانی ٹیم دباؤ کا شکار رہی اور دوسرا سیٹ 15،25پر ختم ہوا۔ تیسرا سیٹ بھی ترکی ٹیم نے 15کے مقابلے میں 25 اسکور کرکے جیت لیا اور اس طرح اسلامی یکجہتی کھیلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا اور ایرانی ٹیم کے حصے میں سلور میڈیا آیا۔

یاد رہے کہ ایرانی خواتین کی والی بال ٹیم نے 1966ء میں برونز میڈل جیتا تھا اور 2022ء میں سلور میڈل جیت کر اتنے عرصے میں اس کی یہ ایک بڑی کامیابی شمار کی جارہی ہے۔

 

ٹیگس