Dec ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۰ Asia/Tehran
  • بِرِسبین میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ

بِرِسبین میں تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام تک آسٹریلیا نے سات وکٹوں کے نقصان پر چار سو پانچ رن بنالئے

بِرِسبین میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام تک آسٹریلیا نے سات وکٹوں کے نقصان پر چار سو پانچ رن بنالئے تھےآسٹریلیا کے بیٹرز نے کھیل کے دوسرے دن عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستانی بالرز پر جم کر حملہ کیا، اسٹیو اسمتھ و ٹریویس ہیڈ نے سنچریاں اسکور کیں۔ وکٹ کیپر بیٹسمین ایلیکس کیری نے بھی پینتالیس رن کی اننگ کھیلی۔ ہندوستان کی طرف سے جسپریت بُمراہ نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد سراج اور ریڈی نے ایک ایک وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے پہلے کھیل کا پہلا دن بارش کی وجہ سے متاثر ہوا تھا۔ پانچ میچ کی اس ٹیسٹ سیریز میں ہندوستان اور آسٹریلیا ایک ایک میچ اپنے نام کر چکے ہیں۔

ٹیگس