Aug ۱۹, ۲۰۲۲ ۲۲:۰۴ Asia/Tehran
  • امریکا کا ریکارڈ سیاہ ہے: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ آزاد اور خودمختار حکومتوں کے خلاف فوجی حملے اور بغاوت کرانے میں امریکا کا ریکارڈ رہا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: آج ہی کے دن امریکہ نے ایران کی اس وقت کی حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کی تھی۔

19 اگست 1953 کو شاہ کی فوج نے امریکہ اور برطانیہ کی مدد سے ایران میں محمد مصدق کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔ اس کے بعد اقتدار کی باگ ڈور محمد رضا پہلوی کے ہاتھ میں دے دی گئی۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے جمعہ کے روز اس تناظر میں ٹویٹ کیا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ امریکی حکومت دنیا کے آزاد ممالک کے خلاف فوجی حملے کرنے یا ان کے خلاف فوجی بغاوت کرنے کا ریکارڈ رکھتی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ایران کی قومی حکومت کے خلاف 19 اگست 1953 کی بغاوت امریکہ کی سیاہ تاریخ کا ایک نمونہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کیا امریکی حکومت ایران کے حوالے سے اپنی ناکام پالیسیوں کو درست کرکے ایرانی قوم کے حقوق کا احترام کرے گی؟

ٹیگس