Sep ۲۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کی بربریت کے خلاف خاموشی اس کو مزید گستاخ بنا رہی ہے، ایران کی وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران صیہونی حکومت کے جرائم پر خاموشی نے اس کو زیادہ گستاخ بنادیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ترجمان وزارت خارجہ نے لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کے وسیع  حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت کے گزشتہ ایک برس کے جرائم پر خاموشی نے اس کے اندر وحشیانہ جرائم اور نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھنے کی جرائت بڑھا دی ہے۔ ارنا کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے جنوبی لبنان کے مختلف رہائشی علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے وسیع فضائی حملوں کی مذمت کی ہے۔
یاد رہے کہ پیر کو جنوبی لبنان کے مختلف شہروں پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ فضائی حملوں میں سیکڑوں عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔
ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے ان وحشیانہ حملوں پر خاموشی حتی  امریکا اور بعض یورپی ملکوں کی جانب سے غاصب حکومت کا ساتھ دیئے جانے پر سخت تنقید کی ہے۔

ٹیگس