ایشین پیرا تائیکوانڈو میں ایران چیمپئن
Aug ۲۳, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۸ Asia/Tehran
ایران کی مرد و خواتین کی تائیکوانڈو ٹیموں نے ایشیائی مقابلوں میں سونے، چاندی اور کانسی کے مجموعی طور پر نو تمغے حاصل کر کے چیمپئن کا خطاب حاصل کر لیا۔
پیرا تائیکوانڈو کے ساتویں ایشین چیمپین شپ کے یہ مقابلے ویتنام کے شہر ہوشی مینہ میں ہوئے جس میں ایشیا کے مختلف ملکوں کے پینسٹھ کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
ان مقابلوں میں ایران کی خواتین تائیکوانڈو ٹیم نے پہلا اور مردوں کی ٹیم نے دوسرا مقام حاصل کیا اور دونوں ٹیموں کی مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر ایران نے ایشین چیمپئن ہونے کا خطاب حاصل کر لیا۔ ان مقابلوں میں ازبکستان کی ٹیم نے دوسرا اور قازقستان کی ٹیم نے تیسرا مقام حاصل کیا۔