Aug ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران اب ماضی والا ایران نہیں رہا: صدر رئیسی

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ماضی میں دشمن ہمارے قدرتی وسائل کی لوٹ مار کرتا تھا جبکہ آج تشخص، الکٹرونیکل، سائبر اور سافٹ ویئر کی جنگ میں ہمارے بہترین،  باصلاحیت اور ممتاز افراد کو دوسروں ملکوں میں لے جانا چاہتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے مختلف ملکی اور عالمی اولمپیاڈ میں میڈل جیتنے والے طالب علموں، ان کے  اہلحانہ، اساتذہ اور اس شعبے میں فعال کردار ادا کرنے والے معلمین سے ملاقات میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا پرچم بلند کرنا اور کسی بھی شعبے میں ملک کا سر فخر سے بلند کرنا معاشرے کے لیے بہت لذت بخش، باوقار اور خوشگوار ہوتا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ماضی میں دشمن ہمارے قدرتی ذخائر کی لوٹ مار کیا کرتا تھا جبکہ آج وہ مختلف شعبوں میں ہمارے بہترین،  باصلاحیت اور ممتاز افراد کو ملک سے نکال کر دوسروں ملکوں تک لے جانا چاہتا ہے۔

سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ملک کی ترقی اور سربلندی میں دانشوروں اور ممتاز افراد کا کردار بنیادی ہوتا ہے اور حکومت مصمم ارادہ رکھتی ہے کہ اپنے ممتاز افراد کی ٹیم  کو وسعت دے اس لئے کہ ممتاز ذہانت کی حامل افرادی قوت پائیدار ترقی کے لئے ملک کا اہم ترین سرمایہ ہے۔

صدر رئیسی کا مزید کہنا تھا کہ دشمن نہیں چاہتا کہ ہمارے پاس ممتاز صلاحیتوں کی مالک افرادی قوت ہو جو پیداوار بڑھانے، سائنسی شعبوں کی کارکردگی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے والے اداروں میں ہماری مدد کرے تاہم ہمارا فرض ہے کہ اس کے مقابلے میں عزم راسخ اور پائیداری کا مظاہرہ کریں تا کہ خود دشمن پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوجائے۔

ٹیگس