میڈیسن کے شعبے میں ایک ایرانی ریسرچ بیسڈ کمپنی کے محققین، کینسر کے خلاف ادویات کی جدید ترین نسل " ٹیڈروکس" بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو چھاتی اور معدے کے کینسر کے مریضوں کی زندگی میں اضافے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
پرائیوٹ سیکٹر کے پہلے سیٹلائٹس کے طور پر ایرانی سیٹلائٹس کوثر اور ھدھد روس کے وستوچنی لانچ بیس سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیے گئے۔
ایران کے ادارہ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملک کے اندر تیار کی جانے والی ریڈیو دوائیں پانچوں براعظموں کو برآمد کی جا رہی ہیں۔
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے مشہد مقدس کے دو ہونہار اور ممتاز طلباء سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں ریاضی اور بائیولوجی کے عالمی اولمپیاڈ میں ایوارڈ جیتنے پر مبارک باد پیش کی اور ملک کا سر فخر سے بلند کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
ایران کے خلائی ٹیکنالوجی کے ادارے نے رواں ایرانی سال میں اپنے خلائی پروگراموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں ایرانی سال میں 6 سے 8 سیٹ لائٹ خلا میں روانہ کئے جائیں گے۔
ایرانی طلبا نے پینتیسویں عالمی بیالوجی اولمپیاڈ 2024 میں دو سونے اور دو چاندی کے تمغے حاصل کئے ہیں۔
ایران میں اعلیٰ تعلیم کی سترہ سو ستاون سالہ روایت کی یادگاری تقریب تہران یونیورسٹی میں منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ دسیوں ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔
ایران کےنگراں صدر نے کہا ہے آج خطے میں کوئی ملک اسلامی جمہوریہ ایران کو نظر انداز نہیں کرسکتا۔
ایران کے وزیر زراعت نے کہا ہے کہ آبادیران نمائش میں کیپٹن بی نامی اسپرے کرنے والے نئے ڈرون کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔
ایران کے نائب صدر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے بتایا ہے کہ ملکی سطح پر تیار کی جانے والی میٹرو ٹرین آئندہ ایک سے دو ہفتوں میں ٹرانسپورٹ لائنوں پر آن ٹریک ہوگی۔