ہماری مسلح افواج سائنس اور ٹکنالوجی سے مسلح ہے: جنرل حیدری
اسلامی جمہوریہ ایران کی زمینی افواج کے کمانڈر نے ایران کی عظیم ڈرون طاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی زمینی افواج سائنس اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ ڈرون بنانے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
سحر نیوز/ ایران: دفاعی اور جنگی میدانوں میں سائنسی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے دفاع مقدس کی سائنس اور ٹیکنالوجی کے موضوع پر کانفرنس امام علی کیڈٹ کالج میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں جنرل اسٹاف کے سپریم کمانڈر بریگیڈیئر جنرل "امیر حاتمی" اور فوج کے کمانڈروں اور اعلیٰ عہدے داروں نے شرکت کی ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی زمینی افواج کے کمانڈر جنرل کیومرت حیدری نے ایران پریس کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ آج ایرانی فوج کو اس ٹیکنالوجی کے ذریعے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے جس پر دنیا بھروسہ کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی مسلح افواج سائنس کی طاقت، نالج بیسڈ کمپنیوں اور ایرانی نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی زمینی افواج کے کمانڈر نے کہا کہ بلا شبہ کوئی بھی جنگ سائنس اور ٹیکنالوجی کا سہارا لیے بغیر نہیں جیتی جا سکتی، اس لیے دفاع مقدس کے دوران ہماری مسلح افواج نے سائنس اور ٹیکنالوجی سے لیس جنگی آلات بھی استعمال کیے اور کامیابیاں بھی حاصل کیں۔
جنرل حیدری نے کہا کہ دفاع مقدس میں اہم مسئلہ جدت، تخلیق اور اختراع ہے اور ہمارے فوجیوں کا سائنسی پس منظر تھا اور وہ جنگ جیتنے کے قابل تھے۔