Sep ۰۶, ۲۰۲۲ ۲۰:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران کو ایٹمی بجلی گھروں کی تیاری کا مرکز بنائیں گے: سربراہ ادارۂ ایٹمی توانائی

ایران کے محکمۂ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے ملک کو ایٹمی بجلی گھروں کی ڈیزائننگ اور تعمیر کا مرکز بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

تہران میں ایک ٹیکنالوجی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محمد اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم نے دس ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار کی غرض سے ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران کو دنیا بھر میں ایٹمی بجلی گھر تیار کرنے والے ملکوں کی صف میں شامل کیا جائے۔ ایران کے محکمۂ ایٹمی توانائی کے سربراہ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجیوں کا استعمال کرکے قومی آمدنی میں اضافہ اور زرمبادلہ کی بچت کی جاسکتی ہے۔

محمد اسلامی نے کہا کہ ملک کے پہلے ایٹمی بجلی گھر سے اب تک باون ارب کلوواٹ بجلی پیدا کی جاچکی ہے جس سے ساڑھے آٹھ کروڑ بیرل تیل کی بچت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اس بجلی گھر کی لاگت کے مقابلے میں  دو گنا زیادہ فائدہ حاصل کرچکے ہیں۔

ٹیگس