Sep ۱۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران میں ساتویں بین الاقوامی ابن سینا سائنسی میلہ کا اختتام

تہران کی میزبانی میں ہونے والا ساتواں بین الاقوامی ابن سینا سائنس میلہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس میلے میں ایران کے علاوہ روس، رومانیا، فلپائن، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور ترکی کے طالب علموں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

تہران نے ساتویں بین الاقوامی ابن سینا سائنس میلہ کی میزبانی کی جس میں ایران کے علاوہ دنیا کے 8 ممالک سے طلاب شریک ہوئے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ایران اور آٹھ  دوسرے ممالک روس، رومانیا، فلپائن، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور ترکی کے طالب علموں نے تہران میں ہونے والے سائنس میلے میں شرکت کی۔ اس منعقد ہونے والے میلے میں ایران سمیت باقی ممالک کی 2400 ٹیموں نے پانچ مختلف میدانوں میں اپنی تخلیقات کو پیش کیا۔

تہران میں منعقد ہونے والے ابن سینا سائنس میلے کے سیکرٹری مہدی رشیدی نے کہا اس میلے کے انعقاد کا اعلان آٹھ ماہ پہلے کیا گیا تھا، اس کے بعد طالب علموں کے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا، اس علمی میلے کا سلسلہ یہاں رکا نہیں ہے بلکہ یہ جاری رہے گا۔

میکسیو اور انڈونیشیا کی ٹیمیں غیرملکیوں کی کیٹیگری میں کامیاب رہیں جب کہ ملکی کیٹیگری میں پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی فاتح ٹیموں کا اعلان بھی کیا گیا۔

 

ٹیگس