Sep ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
  • شنگھائی تعاون تنظیم میں مستقل رکنیت کی ایک دستاویز پر ایران کے دستخط

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خاجہ اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے تنظیم میں ایران کی مستقل رکنیت کے لئے اسکے فرائض اور ضابطوں کے ایک دستاویز پر دستخط کر دئے ہیں۔

ارنا نیوز کے مطابق وزیر خارجہ ایران حسین امیر عبد اللہیان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت کے دستاویز پر دستخط کرنے کے بعد کہا کہ امید ہے کہ جلد ہی ایران کو شنگھائی تعاون تنظیم میں مکمل طور پر دائمی رکنیت حاصل ہو جائے گی۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ژانگ مینگ نے بھی اس موقع پر کہا یہ دن ایران اور اس تنظیم کے لئے بڑا فیصلہ کن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنظیم کے رکن ممالک ایران کے بارے میں بہت ہی مثبت نگاہ رکھتے ہیں اور سبھی اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ایران کی دائمی رکنیت سے اس تنظیم کو ایک خاص حیثیت حاصل ہو جائے گی۔

وزیر خارجہ امیر عبد اللہیان نے بدھ کی شب ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آج کی شب تاریخی شہر سمرقند میں ہم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ تنظیم میں ایران کی مستقل رکنیت کے ایک دستاویز پر دستخط کر دئے۔

 

ٹیگس