Sep ۱۶, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
  •  سائبرحملوں  سے متعلق امریکی الزام بے بنیاد ہے: ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ نے سختی سے امریکی الزامات کی تردید کی ہے جس میں امریکہ نے ایرانی کمپنیوں پر امریکہ میں ہونے والے سائبر حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

ایرانی وزارات خارجہ نے سختی سے امریکی الزامات کی تردید کی ہے جس میں امریکہ نے ایرانی کمپنیوں پر امریکہ میں ہونے والے سائبر حملوں  میں ملوث  کا الزام عائد کیا تھا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی چافی نے کہا کہ کہ دنیا کے آزاد ممالک کے خلاف غیرقانونی اورغیرمعمولی امریکہ  رویہ اس کی عالمی تعلقات کوسمجھنے میں اس کی ناکامی کا اظہار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ایران کے خلاف پروپیگنڈا اورجھوٹی اطلاعات پھیلانا ناکام امریکی پالیسی کا حصہ ہے اور یہ اس کے کسی کام نہیں آئے گی۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر سائبر حملے کے بارے میں خاموشی اختیارکی ہے بلکہ بالواسطہ یا بلاواسطہ ان حملوں کی مدد بھی کی ہے۔

انہوں نے ایران پر ہونے والے سائبر حملوں کےبارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہا کہ ایران ایک ایسا ملک ہے جس پر باربار سائبر حملے ہوئے ہیں اور ایران سائبرحملوں کے خطرے سے نمٹنے کےلئےکی جانے والی کوششوں کا حصہ رہا ہے۔

ٹیگس