Sep ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
  • مسلمانوں کو متحد ہونا چاہیے: ایرانی صدر کا سمرقند کے اہل بیت ؑ مسجد میں خطاب

سمرقند کی اہل بیت ؑ مسجد میں ایرانی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ازبکستان کے تاریخی تعلقات کی بنیاد باہمی اعتماد و اعتقاد کی بنیاد پر ہیں اور دونوں ممالک تعلقات کےفروغ کےلئے پہلے سے زیادہ منصوبہ بندی کررہےہیں۔

ایران اور ازبکستان کے تاریخی تعلقات کی بنیاد باہمی اعتماد ،اعتقاد کی بنیاد پر ہیں ، دونوں ممالک تعلقات کےفروغ کےلئے پہلے سے زیادہ منصوبہ بندی کررہےہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سید محمد ابراہیم رئیسی  نے جمعرات کے دن  سمرقند میں اہل بیت ؑ مسجد کا دورہ کیا جہاں انہیں مسجد کی ثقافتی اورمذہبی امور میں فعالیت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

انہوں نے اربعین حسینیؑ کی مناسبت پر نمازیوں کو نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور اربعین حسینیؑ کے عظیم اجتماع کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

رپورٹ کے مطابق اہل بیت مسجد سمرقند کا دورہ کرنے والے ایرانی صدر نے موجودہ حالات میں مسلمانوں کے درمیان وحدت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اہل بیتؑ وحدت اوراتحاد کا نمونہ ہیں اور مسلمانوں کو بھی ان کی طرح آپس میں متحد ہونا چاہیے اور ان لوگوں کا مقابلہ کرنا چاہیے جو اسلام کے خلاف ہیں اور مسلمانوں کا قتل کررہے ہیں۔

ایرانی صدر نے ایران اور ازبکستان کے تاریخی تعلقات کا ذکر کرتےہوئے کہا کہ یہ تعلقات مشترکہ اعتقادات اور عقائد پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک نے پہلے سے زیادہ باہمی روابط کے فروغ کےلئے منصوبہ بندی کی ہے۔

ٹیگس