Sep ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۸ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ میں بائیڈن سے ملاقات نا ممکن: صدر رئیسی

صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بائیڈن سے ملاقات ناممکن ہے۔

امریکی نیوز چینل سی بی ایس کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستترہویں اجلاس کے موقع پر وہ جو بائیڈن سے ملاقات نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ایسا کوئی واقعہ پیش آنے والا نہیں ہے ۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ ملاقات ہو یا مذاکرات  اس کا کوئی فائدہ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

ٹرمپ اور بائیڈن کے درمیان فرق کے بارے میں پوچھے گئے ایک  سوال کا جواب دیتے ہوئے صدر ایران نے کہا کہ امریکہ کی نئی حکومت دعوی کرتی ہے کہ وہ ٹرمپ کی حکومت سے مختلف ہے لیکن عملی میدان میں کسی تبدیلی کا مشاہدہ نہیں کیا جاسکتا۔

اس سے قبل، صدر رئیسی نے قطر کے الجزیرہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے ایٹمی مسئلے کے بارے میں کہا تھا کہ معاہدے کا حصول امریکی فیصلے سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ حکومت ایرانی عوام اور اس کے مسلمہ حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔

ٹیگس