صدر ایران اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک روانہ (ویڈیو)
ایران کے صدر حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کےلئے نیویارک روانہ ہوگئےہیں۔
ایران کے صدر حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک روانہ ہو گئے ہیں جہاں اقتصادی کثیرالجہتی کے ذریعے انصاف پر مبنی نظام کا پرچار کریں گے۔
وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرنے کےعلاوہ مختلف ممالک کےسربراہان مملکت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
سید ابراہیم رئیسی شنگھائی تعاون تنظیم کے حالیہ سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس لوٹے تھے جہاں انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے ملاقات کرکے انہیں ازبکستان دورے کی رپورٹ پیش کی اور انہیں اپنے نیویارک دورے سے آگاہ کیا تھا۔
ساتھ ہی انہوں نے غیر ملکی میڈیا کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں امریکی صدر کے ساتھ ملاقات کے امکان کو بھی مسترد کرتے ہوئے اُسے غیر مفید قرار دیا تھا۔