May ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۳:۰۳ Asia/Tehran
  • سفارت کاروں اور عالمی شخصیات کی جانب سے شہید صدر رئیسی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری

نیویارک میں تقریبا سو ممالک کے سفارت کاروں اور بین الاقوامی شخصیات نے شہید صدر آیت اللہ رئیسی اور شہید وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

سحر نیوز/ دنیا: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے تقریبا سبھی رکن ممالک کے سفیروں، سفارت کاروں اور بین الاقوامی شخصیات نے شہید صدرآیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور شہید وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ نیز ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے چار دن کے لئے یادگار رجسٹر رکھا تھا جس پر سو سے زائد ممالک کے سفیروں اور نمائندوں نیز ممتازعالمی شخصیات، امریکا کے یونیورسٹی اساتذہ، دانشوروں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ایران کے صدر شہید آیت اللہ رئیسی اور شہید وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے متعلق اپنے احساسات و جذبات قلمبند کئے اور دستخط بھی کئے۔

نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر میں آنے والی ممتاز بین الاقوامی شخصیات میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹریش، ڈپٹی سیکرٹری جنرل امینہ محمد، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہ ڈینس فرانسس اور صیہونیوں کے مخالف ممتاز یہودی رہنما بھی شامل ہیں۔

ٹیگس