دہشتگردوں کیلئے عراقی سرزمین تنگ ہو گئی، سپاہ پاسداران کا ایک اور حملہ
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کی حمزہ سید الشہدا یونٹ نے علیحدگی پسند دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ڈرون اور پوائنٹ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے حمزہ سید الشہدا ہیڈ کوارٹر نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ ایران کی جانب سے یہ کارروائی عراقی کردستان میں ان دہشت گردوں کی بساط لپیٹنے کے بارے میں مقامی حکام کو دیئے جانے والے انتباہ کے بعد کی گئی ہے۔
عراق کے کردستان کے علاقے میں ان دہشت گردوں کے بڑھتے ہوئے ٹھکانوں اور ان کی سرگرمیوں پر ایران کی جانب سے مقامی حکام کو بارہا انتباہ دیا گیا ہے۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے حمزہ سید الشہدا ہیڈ کوارٹر نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ بدھ کے روز ان دہشت گردوں کے خلاف کئے جانے والے اس حملے میں ان دہشت گردوں کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔ اس سے قبل چوبیس ستمبر کو بھی ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی حمزہ سید الشہدا یونٹ نے عراقی کردستان میں ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر کے ان کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا تھا۔