Sep ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
  • ریڈیو میڈیسن کی گنجائش بڑھائے جانے کی ضرورت

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ریڈیو میڈیسن کی پیداوار میں ایران کا، دنیا میں اہم مقام ہے اور اس سلسلے میں ایران مین مزید گنجائش پیدا کئے جانے کی ضرورت ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کرمان میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران میں ریڈیو میڈیسن کٹ تیار کئے جانے کے ساتھ ساتھ ملک کے دو سو پانچ طبی مراکز میں بیمار، ریڈیو میڈیسن کی ٹیکنالوجی سے بہرہ مند ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایٹمی توانائی کے ادارے میں جوہری ٹیکنالوجی کو فروغ دیئے جانے کا بیس سالہ منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

محمد اسلامی نے کہا کہ دنیا میں یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ ایٹمی ٹیکنالوجی کا مقصد صرف یورینیم کی افزودگی ہوتا ہے جبکہ یہ، اس کا صرف ایک مقصد ہے اور مختلف شعبوں میں ایٹمی ٹیکنالوجی کا استعمال ہوتا ہے جس میں خاص طور سے طبی شعبہ قابل ذکر ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں ایٹمی توانائی کے ادارے نے حالیہ برسوں کے دوران اپنے نوجوان سائنسدانوں کی کوششوں سے مختلف شعبوں میں پر امن ایٹمی مصنوعات تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جن میں طبی شعبہ بھی شامل ہے۔

ٹیگس