امریکہ ایران کے اربوں ڈالر چھوڑنے پر مجبور
Oct ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۳ Asia/Tehran
امریکہ ایران کے اربوں ڈالر کے اثاثے واگزار کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل سے وابستہ نیوز ہنڈل نور نیوز کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے لیت و لعل کے وجہ سے ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لیے جاری مذاکرات میں تعطل کے باوجود، ایران میں غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کے ساتھ ہی جنوبی کوریا میں روکے گئے ایرانی اثاثوں کی واگزاری کا امکان قوی ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں کے دوران، علاقے کے ایک ملک کی وساطت سے ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کی رہائی کے مذاکرات انجام پائے ہیں ۔
اقوام متحد کے ترجمان اسٹفین دوجاریک نے بھی ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے تحت باقرنمازی اور سیامک نمازی کو رہا کردیئے جانے کی خـبردی ہے۔