اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے خلاء میں اسلحہ تعیناتی کوتشویشناک قرار دے دیا
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب حیدرعلی بلوجی نے اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کی پہلی کمیٹی میں ترک اسلحہ اوربین الاقوامی سلامتی کے میدان میں ایران کے اصولی موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں غیرروایتی ہتھیاروں سے بین الاقوامی طور پر امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہوچکی ہے۔
ایرانی نمائندے نے مزید کہا کہ مختلف ممالک کے درمیان اختلافات میں شدت کے ساتھ ساتھ جدید ہتھیاروں اورایٹمی اسلحہ کا مقابلہ بھی جاری ہے جس سے دنیا ایک اورسرد جنگ اورحتیٰ ایٹمی جنگ کی جانب جا رہی ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے ہتھیاروں پر خرچ ہونے والی رقم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں 2021ء میں دو ٹریلین اورایک سو بلین ڈالر ہتھیاروں پر خرچ کئے گئے ہیں اور امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیاررکھنے والا ملک ہے۔
ایرانی نمائندے نے خلاء اوربیرونی خلاء کو ہتھیاروں سے مسلح کرنے کے خطرے کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ خلاء اوربیرونی خلاء میں ہتھیاروں کی تنصیب ایک تشویشناک عمل ہے ،خلاء کو صرفپر امن آمیز مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہیے اوراسے انسانیت کی مشترکہ میراث کے طور پر باقی رکھناچاہیے۔