Oct ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۴:۵۱ Asia/Tehran
  • بلوائی عام افراد نہیں تھے بلکہ وہ تربیت یافتہ شرپسند تھے، ایرانی سیکورٹی فورس

ایران کی سیکورٹی کے خصوصی دستوں کے کمانڈر نے تاکید کی ہے کہ حالیہ بلوہ کرنے والے عناصر عام لوگ نہیں تھے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ایران کی خصوصی سیکورٹی فورس کے کمانڈر جنرل حسن کرمی نے کہا ہے کہ حالیہ بلوہ کرنے والے عناصر عام افراد نہیں تھے بلکہ وہ تربیت یافتہ شرپسند تھے جو تین اور یا چار افراد کے گروپ میں ہتھیاروں سے لیس ہوکر موٹر سائیکلوں پر ظاہر ہوتے تھے اور تخریبی کارروائیاں انجام دیتے تھے ۔

انھوں نے بتایا کہ ان تربیت یافتہ بلوائیوں کے پاس پٹرول اور دستی بموں سمیت انواع و اقسام کے اسلحے ہوتے تھے، جن کا وہ استعمال بھی کرتے تھے۔

انھوں نے اسی طرح کہا کہ ہفتہ پولیس کے دوران سیکورٹی کے خصوصی دستوں نے سڑکوں اور عام راستوں پر جا کر اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے ثابت کردیا کہ وہ کس طرح سے لوگوں میں امن کا احساس پیدا کرتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ سیکورٹی اہلکار عوام کے خادم کی حیثیت سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے بھی جمعے کے روز بتایا کہ بعض فتنہ پرور عناصر بیرون ملک تربیت حاصل کئے ہوئے تھے، اور بعض شر پسندوں کے اکاؤنٹ میں مسلسل بیرون ملک سے پیسے بھی پہنچ رہے تھے۔

ایران میں مہسا امینی کی موت کے بہانے ایرانی قوم کی دشمن بیرونی طاقتوں نے کھلی مداخلت کرتے ہوئے، اپنے زرخرید عناصرکے ذریعے ایران میں بلوا اور بدامنی پھیلانے کی بھرپور کی کوشش کی  اور ان کے ذرائع ابلاغ عامہ نے بھی ایران کے خلاف بھرپور پروپیگنڈہ مہم چلائی ۔

ٹیگس