Oct ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  • روس کا کیس ہیگ کی بین الاقوامی عدالت بھیجے جانے پر ایران کی مخالفت

یوکرین پر فوجی حملے کی مذمت میں ہنگامی قرارداد کی تدوین میں ورلڈ کونسل یونین میں ایران کے پارلیمانی وفد کی تجویز پر روس کا کیس بین الاقومی عدالت انصاف بھیجے جانے اور اس سلسلے میں کوئی بھی عدالت تشکیل دیئے جانے کی شق نکال دی گئی۔

ایشیا اور بحرالکاہل کے ملکوں کی نمائندگی میں ورلڈ انٹر کونسل یونین کی قرارداد کی تدوین کی کمیٹی کے ایک رکن کی حیثیت سے یونین کے اجلاس میں ایران کے پارلیمانی وفد کے سیکریٹری عباس گلرو نے شرکت کی ۔

خانہ ملت نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عباس گلرو نے اس اجلاس میں کہا ہے کہ یوکرین کی جنگ باعث خوشی نہیں ہےاور توقع کی جاتی ہے کہ یہ جنگ جلد سے جلد ختم ہو جائے گی تاہم مغرب کی دوہرے معیار کی پالیسیوں کو بھی ہرگز تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

انھوں نے یوکرین اور روس کی صورت حال کی بنا پر قرارداد کے اصل موضوع سے توجہ ہٹائے جانے کی کوشش پر کڑی تنقید کی۔

ورلڈ انٹر کونسل یونین میں ایران کے پارلیمانی وفد کے سیکریٹری عباس گلرو نے اسی طرح قرارداد کے مسودے سے متعلق مذاکرات میں ایران کے خلاف امریکہ کے غیر انسانی اور ناجائز نیز جبری اقدامات پر بھی شدید تنقید کی۔

ٹیگس