Jun ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • حسین امیر عبداللہیان اورجوزف بورل کے درمیان تہران میں تبادلہ خیال

یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ کے دورہ تہران میں ایران کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ کے درمیان مختلف مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔

یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بورل نے اپنے دورہ تہران میں ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں مختلف مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان سعید حطیب زادہ نے بھی کہا ہے کہ یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بورل کے دورہ تہران میں جو ایران اور یورپی یونین کے درمیان صلاح و مشورے کے جاری عمل کے دائرے میں انجام پایا، دو طرفہ تعلقات، بعض علاقائی و بین الاقوامی مسائل اور اسی طرح ایران کے خلاف غیر قانونی پابندیوں کو خاتم کرانے سے متعلق ویانا مذاکرات کی موجودہ صورت حال پر گفتگو ہوئی۔

ٹیگس