Sep ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران کا آرمینیا میں کار پروڈکشن پلانٹ لگانے کا منصوبہ

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے ادارۂ فروغ برائے تجارت کے سربراہ نے کہا ہے کہ آرمینیا نے ایران کی طرف سے کار پروڈکشن پلانٹ لگانے کا خیرمقدم کیا ہے۔

آرمینیا ریڈیو کی ویب سائٹ کے مطابق ایرانی تجارت امور کے سربراہ علی رضا پیمان پاک نے  آرمینیا کے وزیر اقتصاد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف تجارتی امور اور آرمینیا میں ایران کی طرف سے کار پروڈکشن پلانٹ لگانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ کار پلانٹ  کے اس منصوبے پر آرمینیائی وزیر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا۔

اکتوبر میں ایک اعلی سطحی ایرانی تجارتی وفد آرمینیا کا دورہ کرے گا جہاں پر وہ ایران ٹریڈ سنٹر کا افتتاح بھی کرے گا۔ آرمینیا کے ڈپٹی وزیر اقتصاد نے کہا کہ وہ اچھی ایرانی کمپنیوں کا سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں میں خیرمقدم کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ آرمینیا سے روس جانے والی ایرانی اشیاء کی راہداری کے معاملات بھی اس ملاقات میں زیربحث لائے گئے۔

 

ٹیگس