Nov ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۱ Asia/Tehran
  • انقلاب الجزائر کی 68 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کا تہنیتی پیغام
    انقلاب الجزائر کی 68 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کا تہنیتی پیغام

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے الجزائر کے 68 ویں یوم آزادی اور انقلاب کے موقع پر الجزائر کے صدر اور عوام کو مبارک باد دی ہے۔

ایران کے صدرآیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے الجزائر کے  عظیم آزادی پسند انقلاب کی 68 سالگرہ کی مناسبت سے الجزائر کے صدر عبدالحمید تابون اور عوام کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید فروغ ملے گا اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں گہرے اور دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

یکم نومبر کا دن الجزائر میں 1954میں شروع ہونے والے انقلاب کی سالگرہ کے عنوان سے منایا جاتا ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے دن فرانسوی استعمار سے آذادی کے لئے الجزائر کےلوگوں نےیکم اکتوبر سے اپنی جدوجہد کا آغاز کیا تھا اور بالآخر 1962ءمیں انہوں نے آزادی حاصل کرلی۔

ٹیگس