پولیس نے جنوب مغربی ایران میں اسلحہ اسمگلروں کا ایک گروہ پکڑ لیا
ایران کے جنوب مغربی صوبہ خوزستان کے پولیس سربراہ نے بتایا ہے کہ انہوں نے ایک پولیس آپریشن میں اسلحہ اسمگلروں کے ایک گروہ کو پکٹر لیا ہے اور ان کے قبضے سے 10 بندوقیں اور 10900 کارتوس بھی برآمد کئے گئے ہیں۔
سحرنیوز/ایران: خوزستان کے پولیس سربراہ بریگیڈیرجنرل محمد صالحی نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے اسلحہ اسمگلروں کے ایک گروہ کا پتہ لگایا جنہوں نے صوبے میں اسلحہ کی ایک کھیپ بیرون ملک سے اسمگل کی تھی۔ اسلحہ اسمگلنگ کرنے والے اس گینگ کو پڑوسی ممالک کے اسمگلروں کا تعاون حاصل تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے ان اسمگلروں کے خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگا کر شادی گان شہر میں ان کے اسلحہ ڈپو پر چھاپہ مارا۔ ان کا کہنا تھا کہ خوزستان کی پولیس نے ایک مضبوط اور مربوط کارروائی کرکے اسمگلروں کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے 10 بندوقیں اور 10900 کارتوس برآمد کرلئے گئے۔